حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (اعتماد نیوز)مرکزی حکومت نے آج آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے معاملہ میں نہ صرف دھوکہ دہی کی بلکہ اس معامبلہ میں عوام کو گمراہ بھی کر رہی ہے۔ اس گمراہی کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے عوام کے ساتھ انکے حق کے حصول کے معاملہ میں کھلے طور پر مذاق بھی کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے آج نیلور میں کہا کہ خصوصی موقف سے زیادہ ایک ریاست کو ترقی کے لئے پراجکٹس کی منظوری ہی اہم ہوتی ہے۔ وینکیا نائیڈو نے خصوصی موقف پر مرکز کے رو گردانی کا واضح ثبوت پیش کرتے ہوئے
کہا کہ اس وقت کئی ریاستیں خصوصی موقف کے دائرہ میں آنے کے باوجود پراجکٹس کی اجرائی کے معاملہ میں کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ انکے اس بیان سے یہ واضح ثبوت مل رہا ہے کہ انتخابات سے قبل بی جے پی حکومت آندھراپردیش کو خصوصت موقف دینے کا اعلان کرنے کے بعد اب اس وعدہ کو پش پشت ڈال رہی ہے۔ جبکہ یہی وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کے ایوان میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے یہ مطالبہ کیا کہ آندھراپردیش کو پانچ سال نہیں بلکہ دس سال تک کے لئے خصوصی موقف کا درجہ دیا جائے ۔ انہوں نے اس کے بعد وعدہ بھی کیا کہ انکی حکومت آندھراپردیش کو دس سال تک کے لئے خصوصی موقف کا درجہ دیگی ۔